تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ، ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت

تاثیر 7 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد ، 7 مئی:۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ورگل منڈل کے ناچارم کے قریب ایک ندی میں نہانے کے دوران تین نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب یہ نوجوان توپران میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اورتفریح کی غرض سے ہلدی ندی میں نہانے گئے، جہاں وہ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی باشندوں کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی۔ جمعرات کی صبح تینوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔ مرنے والوں کی شناخت پرشانت (27)، وکاس (27) اورآنند ریڈی (27) کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔