ایران کے خلاف ٹرمپ کسی بھی فیصلے کیلئے تیار ہیں : وائٹ ہاؤس کا اعلان

تاثیر 12 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،12مئی:وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان این کیلی نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ایران کو اپنی موجودہ بدترین صورتحال کی حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وہ آبنائے ہرمز میں’پروجیکٹ فریڈم‘دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو بھی انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ’وینٹی لیٹر پر ہے ‘۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ایران کے پاگل لوگ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ”انتہائی کمزور” قرار دیا۔ٹرمپ نے واشنگٹن کی جانب سے فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی تجاویز پر تہران کے نئے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا:اس فضول جواب کو پڑھنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ایران اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے۔