تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 16 مئی: ممبئی سے متصل کلیان کے واسر گاؤں میں ایک دلخراش حادثے میں کوڑا اٹھانے والی گاڑی کی زد میں آ کر دو سالہ بچے کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہل لائن پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق دو سالہ شیوم راٹھوڑ صبح اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ایک کوڑا اٹھانے والی گاڑی نے اسے کچل دیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

