تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 مئی: مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈا نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ بروقت جانچ ، جلد تشخیص اور علاج تک مساوی رسائی ایک مضبوط اور عوام پرمرکوز نظام صحت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کی جانچ (اسکریننگ) صرف ٹیکنالوجی یا آلات تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ زندگیاں بچانے، مصائب کو کم کرنے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے بارے میں ہے۔
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے یہاں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ’’وزارتی نقطہ نظر: پھیپھڑوں کی صحت کی جانچ‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کے ذریعہ کیا گیا تھا اور اس میں ہندوستان، جاپان، فلپائن اور زیمبیاشریک مہتم ہیں۔

