شادی تقریب میں جارہے نوجوان کوبائک سواروں نے ماری گولی

تاثیر 10 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 10 مئی:سوپول میں ہفتہ کی دیر شام شادی تقریب میں شامل ہونے جارہے ایک نوجوان پر بائک سوار بدمعاش نے گولی چلا دی۔واقعہ میں نوجوان شدید طورسے زخمی ہوگیا۔ واقعہ ندی تھانہ علاقہ کے سروجا کونی گاؤں میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت گمہریا وارڈ نمبر 9 رہائشی راجندر کامت کے 21 سالہ بیٹے سنتوش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سنتوش اپنے ایک دوست اور ایک دیگر نوجوان کے ساتھ بلیٹ بائک سے سروجا بیلا پنچایت کے بیلہا گاؤں شادی تقریب میں شامل ہونے جارہا تھا۔
اسی دوران سروجا کونی گاؤں کے قریب پیچھے سے آئے ایک بائک سوار نوجوان نے ان کی بائک روکنے کی کوشش کی اور اچانک اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی۔ گولی سنتوش کے گھٹنے کے اوپر لگی۔
عینی شاہدین کے مطابق سنتوش نے فائرنگ کے دوران خود کو بچانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کی ا?واز سن کر لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جبکہ بدمعاش فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ندی تھانہ انچارج شیشوپال پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے نرملی سب ڈیویزنل اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جاوید احمد نے ابتدائی طبی علاج کرنے کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا۔