امول بنگال میں دنیا کا سب سے بڑا دہی پروڈکشن پلانٹ قائم کرے گا

تاثیر 02 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مغربی بردوان، 2 جون:ملک کے معروف ڈیری برانڈ امول نے 600 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ مغربی بنگال میں دنیا کا سب سے بڑا دہی پروڈکشن پلانٹ قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ جدید ترین ڈیری پروجیکٹ ہاوڑہ ضلع کے سنکریل فوڈ پارک میں واقع ہوگا۔ پلانٹ روزانہ 10 لاکھ کلو گرام دہی، لسی اور چھاچھ تیار کرے گا۔
یہ انتہائی اہم پروجیکٹ دو مرحلوں میں کیرے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز یونین کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جو امول برانڈ کی تعمیر میں شامل ہے۔ اس منصوبے کا اعلان بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2025 کے دوران کیا گیا تھا۔ امول کے منیجنگ ڈائریکٹر جین مہتا نے بتایا کہ یہ صرف دہی کی پیداوار کا یونٹ نہیں ہوگا بلکہ اسے ایک مربوط ڈیری کمپلیکس کے طور پر تیار کیا جائے گا۔