وزیر اعلیٰ وجے اور ایم کے اسٹالن نے راہل گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 19 جون : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر تمل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوزف وجے نے راہل گاندھی کی صحت مند، کامیاب اور لمبی عوامی زندگی کی خواہش کی۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیر اعلیٰ وجے نے کہا کہ راہل گاندھی نے ملک کی ترقی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور سماج کے تمام طبقات کے مفادات کی مسلسل وکالت کی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کی اچھی صحت، لمبی عمر، ان کی تمام کوششوں میں کامیابی اور عوامی زندگی میں بہترین خدمات جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو اپنا پیارا بھائی بتایا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔