کانگریس نے مہنگائی، بے روزگاری، تعلیم میں پیپر لیک جیسے مسائل کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیا

تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 جون: وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کے لیے حلف برداری کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس نے اجولا اسکیم کے تحت سبسڈی والے سلنڈروں کی تعداد میں کمی، مہنگائی، معیشت، بے روزگاری، پیپر لیک اور کسانوں کی خودکشی جیسے مختلف مسائل پر سوالات اٹھائے۔ کانگریس کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیو گوڑا نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان چوتھے سے چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ روپے کی کمزوری معاشی انتظام میں حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سرمایہ کار ہندوستان سے دور جا رہے ہیں اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔