تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 9 جون 2026 کو ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ کی صدارت میں ضلع کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی میٹنگ کی گئی جسمیں ضلع ایجوکیشن آفیسر مدن رائے، ڈسٹرکٹ سول سرجن-کم-چیف میڈیکل آفیسر، ایڈیشنل کلکٹر-کم-ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر، ڈسٹرکٹ پنچایتی راج آفیسر، جنرل مینیجر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (ICDS)، ضلع وزن اور پیمائش، ضلع کے منیجر اور بینک کے منیجرس اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے صارفین کے امور سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا ۔ انھوں نے تمام محکموں اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 میں بیان کردہ تمام اصولوں اور رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں ۔

