تاثیر 23 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں،23 جون: ضلع ڈوڈہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے ٹھاٹھری کے کراڑہ علاقے میں معدنی مواد لے جانے والے ایک ڈمپر کو ضروری دستاویزات نہ ہونے پر ضبط کر لیا۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ کراڑہ کی ٹیم نے معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران کراڑہ ناکہ ایک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران گاڑی میں ڈسٹ سے بھرا معدنی مواد پایا گیا، تاہم اس کی نقل و حمل کے لیے لازمی ای-چالان یا فارم-ایف موجود نہیں تھا۔پولیس نے بتایا کہ ڈمپر پشور لال ولد مہار چند سکنہ پری، کراڑہ ، پریم نگر، ضلع ڈوڈہ چلا رہا تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی پائے جانے پر گاڑی کو ضبط کر لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ضلع معدنیات افسر (ڈی ایم او) ڈوڈہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ڈوڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کی روک تھام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

