بہار کے ارول-پٹنہ نہر روڈ پر سڑک حادثے میں پٹنہ کے چار نوجوانوں کی موت

تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ارول، 8 جون:بہار میں ارول-پٹنہ نہر روڈ پر گاندھی میدان کے قریب کل دیر رات سڑک حادثے میں پٹنہ کے چارنوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش ا?یا جب پانچ نوجوان ایک کار میں ارول سے پٹنہ واپس آرہے تھے۔ تیزرفتارکار بے قابو ہو کر سڑک کنارے نہر میں جاگری۔
حادثے میں 4 نوجوان ڈوب گئے، جب کہ ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں بچا کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ حادثہ ارول-پٹنہ کینال روڈ پر گاندھی میدان کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کار تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔ سڑک کے ایک موڑ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ حادثے کی آواز سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ٹیمیں اور غوطہ خور کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نہرسے گاڑی کو نکالنے میں کافی محنت کی۔