بکری چوری معاملے کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار

تاثیر 29 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ)سمری تھانہ علاقے کے بنولی گاؤں میں پیش آئے بکری چوری کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبی تھانہ علاقے کے شیو دھارا وارڈ نمبر 07 رہائشی، مرحوم محمد اقبال کے بیٹے محمد نیاز کو گرفتار کیا ہے گرفتار ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے، جبکہ چوری شدہ بکریوں کی برآمدگی اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے اطلاع کے مطابق، بنولی گاؤں رہائشی گنیش مہتو نے سمری تھانہ میں درخواست دے کر الزام لگایا تھا کہ 16 نومبر 2025 کی رات تقریباً 1:45 بجے ایک سفید رنگ کی اسکارپیو گاڑی میں سوار چوروں نے ان کے گھر سے دو بکریاں چرا لی اس کے علاوہ ان کے بھائی راج کمار مہتو کی ایک بکری اور دو بکرا، نیز گاؤں کے محمد فیروز اور شیو بنش رام کی بھی بکریاں اور بکرا چرا لی گئیں۔ اس واقعہ میں مجموعی طور پر نو بکرے اور بکریاں چوری ہوئی تھیں۔متاثرہ افراد نے چوروں کی گاڑی کا رام پور ڈیہ موڑ تک پیچھا کیا، لیکن چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ چوری شدہ مویشیوں کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ ماری مسلسل جاری ہے