اے۔ آئی، پی۔ سی، اے کی اہم میٹنگ فاربس گنج میں اختتام پذیر

تاثیر 22 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوچنگ رجسٹریشن اور ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کے حوالے سے لئے گئے، کئی فیصلے ۔
ارریہ: (مشتاق احمد صدیقی) آل انڈیا پرائیویٹ کوچنگ ایسوسی ایشن ( اے آئی پی سی اے) بہار یونٹ نے کل فاربس گنج میں رنگٹا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے میٹنگ ہال میں تنظیم کے ھومی صدر راشد جنید کی صدارت منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے کوچنگ ادارے 29 جون کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں رجسٹریشن کے لئے درخواست دیں گے۔ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئےاے آئی پی سی اے کی جانب سے محکمۂ تعلیم کو ایک مشترکہ میمورنڈم بھی پیش کیا جائے گا۔ میٹنگ میں 19 جولائی 2026 کو ہونہار طلباء اور طالبات کے لئے اعزازی تقریب منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس اعزازی تقریب کا مقصدیہ ہے کہ  بہار کے مختلف اضلاع میں تقریباً 150 کوچنگ اداروں کے 500 طلباء کو اعزاز دیناہے۔ 10ویں اور 12ویں جماعت کے ہونہار طلباء کے علاوہ فن، کھیل، کراٹے، موسیقی، رقص اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ خصوصی کامیابیوں پر کوچنگ اداروں کے مشفق اور محنتی اساتذہ بھی اعزازات سے نوازا جائے گے۔ خزانچی رنجیت کمار یادو نے پروگرام کے بجٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ 28 جون کو نرپت گنج اور 5 جولائی کو ارریہ بلاک میں ہونے والی میٹنگوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ میٹنگ میں صدر راشد جنید، سکریٹری سویتا ٹھاکر، خزانچی رنجیت کمار یادو، ممبران شامی احمد، محمد نجم الدین، محمد بلال احمد، محمدوناظر، اجے آنند، وسیم خان، راجکمار مہتا، پنٹو کمار جھا، دیپیش کمار، وسیم رضا، ہیرا کمار، راہل کمار، یاشو کمار، یشو کمار کے علاوہ بہت سے لوگ موجود تھے۔ آخر میں سکریٹری سویتا ٹھاکر نے تمام موجود اراکین کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ کے ساتھ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔