جیو پلیٹ فارم سیبی کے سامنے داخل کرے گا آئی پی او دستاویزات : مکیش امبانی

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 19 جون : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی ڈیجیٹل سروسز یونٹ جیو پلیٹ فارمز، جمعہ کو اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے لیے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس اپنا مسودہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس دائر کرے گا۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کمپنی کی 49ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں یہ اعلان کیا۔ مکیش ڈی امبانی نے بتایا کہ جیو پلیٹ فارمز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج آئی پی او دستاویزات کو منظوری دی ہے، جو آج سیبی کے پاس دائر کی جائیں گی۔
مکیش امبانی نے کہا کہ جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او اس سال آر آئی ایل کے قدر میں اضافہ کرنے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے ریلائنس کے شیئر ہولڈرز کے لیے اہم قدر پیدا ہونے اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش موقع فراہم کرنے کی امید ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ جیو کی مجوزہ فہرست دنیا کو دکھائے گی کہ ہندوستان عالمی سطح، عالمی صلاحیتوں اور عالمی قدر کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیاں بنا سکتا ہے۔