“کابی پرنام 2026” اور رقص ڈرامہ “شیاما” کا شاندار انعقاد

تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا, 15/ جون (تاثیر بیورو) بھابنا نرتیہ شکشا کیندر کے زیر اہتمام ادارے گیارہویں سالانہ تقریب کے موقع پر ثقافتی پروگرام “کابی پرنام 2026” کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عظیم بنگالی شعراء و ادباء رابندر ناتھ ٹیگور اور قاضی نذرال اسلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
تقریب کی خاص پیشکش رابندر ناتھ ٹیگور کے لازوال رقص ڈرامہ “شیاما” کی شاندار پیشکش کے ساتھ ہوئی معروف کتھک رقاصہ سریا داس شیاما نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ مقبول فلم و ٹی وی اداکار روبیل داس بجرسین اور نامور رقاص ابھیروپ سین گپتا اُتیہ کے کردار میں نظر آئے۔ اس منفرد ثقافتی پروگرام کا تصور اور ہدایت کاری باپی سادھوکھا نے کی ہے۔ تقریب میں معروف اداکارہ سویتا بھٹاچاریہ بطور خصوصی مہمان شریک ہوئی، جبکہ ممتاز قاریہ و اسٹیج آرٹسٹ مدھو میتا بوس نظامت کے فرائض انجام دیں۔ منتظمین کے مطابق یہ تقریب شاعری، موسیقی، رقص اور ڈرامے کا حسین امتزاج ہے، جو رابندر ناتھ ٹیگور اور قاضی نذرال اسلام کی ادبی و ثقافتی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔