تاثیر 09 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع خصوصاً سہسرام کے نارائن میڈیکل کالج اسپتال میں آج صبح ایک ایم بی بی ایس طالب علم کی موت ہوگئی ۔ متوفی شناخت ہمانشو بہاری جسکی عمر تقریباً 20 سال بتائی گئی ہے جو مدھے پورہ بہار کے رہنے والے رمن کمار کا بیٹا ہے، وہ سہسرام جموہار کے نارائن میڈیکل کالج اسپتال میں ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کا طالب علم تھا ۔ہمانشو بہاری کے والد رمن کمار نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے ہمیں اتوار کی شام چار بجے قریب بلایا، بتایا کہ آپ کے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جسے ہم لوگوں نے وہاں پہنچ کر اسی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا، ہمانشو کالج کیمپس کے ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ بیٹے کی موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انھوں نے اسکی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولس نے پوسٹ مارٹم کرا کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

