جناب واصف جمال ترجمہ آفیسر کو اردو کونسل دربھنگہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا

تاثیر 25 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام): گذشتہ 24 جون 2026 کو اردو کونسل دربھنگہ کے دفتر کہکشاں انکلیوہ میں جناب واصف جمال صاحب کو ترجمہ آفیسر کے عہدہ پر ترقی ملنے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔ واصف جمال صاحب کو اردو ڈائریکٹوریٹ محکمۂ کیبنٹ سکریٹیریٹ پٹنہ کے ذریعہ ترجمہ آفیسر بناۓ جانے پر اردو آبادی کے ساتھ اردو کونسل دربھنگہ کے ممبران میں بھی خوشی پائی جارہی ہے  جناب واصف جمال صاحب کے اعزاز میں منعقد تقریب  میں شہر کے معزز حضرات نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت جناب ڈاکٹر شاکر خلیق صاحب سابق پروفیسر للت ناراین متھلا یونیورسٹی دربھنگہ نے کی جب کہ  نظامت کے فرائض جناب حافظ لئیق منظر واجدی صاحب نے خوبصورت انداز میں انجام دیا۔پروگرام کا آغاز جناب حافظ لئیق منظر واجدی صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس محفل میں جناب شاہد اطہر صاحب ایڈووکیٹ و نائب صدر اردو کونسل مع ڈائرکٹر متھلا انسٹیچیوٹ دربھنگہ کے علاوہ جناب ڈاکٹر ارشد سلفی صاحب  نائب صدر اردو کونسل،جناب عرفان احمد پیدل صاحب ایڈووکیٹ مع ناظم اردو کونسل دربھنگہ،جناب انجینئر عظمت اللہ ابو سعید صاحب ناظم اردو کونسل دربھنگہ۔جناب  سرور حسین صدیقی صاحب،جناب قاری شہاب الدین صاحب،جناب افلاک منظر صاحب ،جناب ڈاکٹر امام الدین صاحب ۔جناب حافظ سراج احمد۔جناب عاطف صاحب  جناب حافظ اعجاز احمد اصلاحی صاحب کے علاوہ محمد دانش  محمد کیف ۔محمد شفاعت اللہ رکن نے  بھی شرکت کی ۔محفل میں شامل  شرکاء نےاپنے اپنے  تاثرات  کے ذریعہ جناب واصف جمال صاحب کے حسن اخلاق و اردو کے لئے ان کی بے لوث خدمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ محفل میں شامل شرکاء نے بتایا کہ جمال صاحب اردو کے سچےخادم رہے ہیں انہوں نے ہزاروں اردو رسائل وجرائد کو اپنے ذاتی خرچ پر اردو آبادی  کے درمیاں  تقسیم کر کے اردو کے فروغ  میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ان کا یہ کام   تعریف کے قابل ہے۔ جناب پروفیسر شاکر خلیق صاحب نے صدارتی تقریر میں اپنے شاگرد واصف جمال کے کاموں کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.  جناب نسیم احمد رفعت مکی ناظم اعلی اردو کونسل دربھنگہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا،اخیر میں قاری شہاب الدین صاحب کی دعا کےبعد پروگرام ختم ہوا۔