وزیراعظم نے امریکہ- ایران معاہدے کا خیرمقدم کیا

تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکہ اور ایران کے درمیان مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امید ہے کہ اس معاہدے کے نفاذ سے خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا اور عالمی تجارت اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ نے دنیا بھر میں شدید اقتصادی خلل پیدا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی ممالک میں جانی نقصان ہوا ہے۔ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، “ہندوستان کو امید ہے کہ اس مفاہمت کے موثر نفاذ سے خطے میں امن اور استحکام بحال ہوگا اور جہاز رانی اور تجارت کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔