تاثیر 08 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،08جون: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے سکھیندو شیکھر رائے نے الزام لگایا کہ پارٹی قیادت اقتدار میں طویل مدت کی وجہ سے عوام سے مکمل طور پرکٹ گیا تھا اور پرانے سرشار کارکنوں کے بجائے بدعنوان اور مجرم ذہن رکھنے والے لوگوں کو تنظیم میں ترقی دی گئی تھی۔پیر کو اپنے استعفیٰ کے خط میں رائے نے مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی 15سالہ حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لوگوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بے مثال انداز میں ووٹ دیا اور حکمرانوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا، لیکن پارٹی قیادت نے انتخابی شکست کی وجوہات کا سنجیدگی سے تجزیہ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے طویل دور نے پارٹی رہنماؤں کو عام لوگوں سے دور کر دیاہے۔

