تاثیر 17 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)صغری کالج کے سابق سکریٹری ایم بی شہاب الدین کو سکریٹری کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ صغری کالج میں بدنظمی کی خبر منظر عام پر آئی تھی ۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی نے پروفیسر عباس صاحب کو صدر منتخب کیا ہے ۔ جبکہ فعال و متحرک سابق سکریٹری جناب سید ذاکر حسین صاحب کو سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر عوام تک پہنچی ویسے ہی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وہیں مقامی باشندگان نے کہا کہ ان دنوں صغری کالج میں آسامیوں کے لیکر بہت بدنظمی دیکھی جارہی تھی۔ تمام لوگ اپنے اپنے رشتہ داروں کو بحال کرنے میں مصروف تھے۔ لیکن یونیورسیٹی کے ذریعہ لئے گئے بہترین فیصلے کا نالندہ ضلع کی عوام خیر مقدم کر تی ہے۔ اور امید کرتی ہے کہ کالج کے بدنظمیوں کو جلد از جلد دور کرے گی۔

