محمد حسین آزاد نیشنل ڈگری کالج، ٹھاکرگنج میں اساتذہ نمائندہ کا انتخاب بلا مقابلہ مکمل، پروفیسر دلیپ کمار یادو منتخب

تاثیر 30 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
پورنیہ یونیورسٹی، پورنیہ کے تحت قائم محمد حسین آزاد نیشنل ڈگری کالج، ٹھاکرگنج میں اساتذہ نمائندہ کا انتخاب منگل کے روز پرامن ماحول میں بلا مقابلہ مکمل ہو گیا۔ اساتذہ نمائندہ کے عہدے کے لیے پروفیسر دلیپ کمار یادو بلا مقابلہ منتخب قرار دیے گئے۔ انتخابی عمل کی نگرانی نرہو کالج، بہادرگنج کے پرنسپل اور الیکشن سپروائزر ڈاکٹر محمد جمیرال عالم نے کی، جبکہ محمد حسین آزاد نیشنل ڈگری کالج، ٹھاکرگنج کے پرنسپل اور الیکشن آفیسر ڈاکٹر ابرار عالم کی موجودگی میں تمام انتخابی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ انتخاب مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر ابرار عالم اور ڈاکٹر محمد جمیرال عالم نے پروفیسر دلیپ کمار یادو کو اساتذہ نمائندہ منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ نے نو منتخب نمائندہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے کامیاب دورِ کار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ پروفیسر دلیپ کمار یادو اساتذہ کے مسائل اور مفادات کی مؤثر نمائندگی کریں گے اور کالج و یونیورسٹی کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مبارکباد دینے والوں میں پروفیسر کمال، پروفیسر حسیب، پروفیسر ساجد، پروفیسر چراغ، پروفیسر اسلم، پروفیسر شاکر، پروفیسر محمد لال، پروفیسر نسیم، نیلم، محمد منصور عالم سمیت کالج کے دیگر اساتذہ اور عملہ شامل تھے۔ انتخابی عمل خوشگوار اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔