تاثیر 07 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 7 جون: آر ایس ایس کے سینئر پرچارک اور نیشنل ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر اندریش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے بڑی صحت مندی کسی کو نقصان نہیں پہنچاناہے، اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے صحت مند خیالات ضروری ہیں۔
ڈاکٹر اندریش کمار نے یہ بیان جمعہ کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں “صحت کے راز – گربانی اور بھگود گیتا کی روشنی میں” کتاب کے اجراء کے دوران دیا، جس میں صحت مند، متوازن اور تناؤ سے پاک زندگی کے اصول مرتب کئے گئے ہیں۔
کتاب کے مصنف اور آر ایس ایس کے سرشار رضاکار ڈاکٹر شام لال کٹھپالیا کی زندگی، شخصیت اور خیالات کو یاد کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ان کی زندگی ہندوستانی ثقافت، خدمت، صحت، روحانیت اور انسانی اقدار کی زندہ مثال رہی ہے۔

