این ایچ 27 پر سرسوں تیل سے لدا ٹرک دھو دھو کر جلا، لاکھوں کا نقصان

تاثیر 27 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ)سمری تھانہ علاقے کے کنسی چوک واقع پل اور اینٹ بھٹے کے قریب این ایچ-27 پر ہفتہ کی صبح سرسوں  تیل سے لدا ایک ٹرک اچانک آگ لگنے سے دھو دھو کر جل اٹھا۔ اس حادثے میں ٹرک پر لدا سرسوں کا تیل، ڈرائیور کا موبائل فون اور ضروری کاغذات جل کر راکھ ہو گیا۔ تاہم ڈرائیور اور خلاسی نے کسی طرح ٹرک سے کود کر اپنی جان بچائی اس سلسلے میں راجستھان کے ضلع چورو کے ہری مواس تھانہ علاقے کے مادھاؤ گاؤں رہائشی خیالی رام کے بیٹے ٹرک ڈرائیور سنجے کمار نے بتایا کہ وہ شری جین بندھو روڈ لائنز کے ٹرک نمبر RJ-10GB-7127 پر 2360 کارٹن سرسوں کا تیل لاد کر راجستھان سے پورنیہ جا رہے تھے۔ اسی دوران سمری تھانہ علاقے کے کنسی چوک واقع پل کے قریب پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے غلط طریقے سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث ان کا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ٹکر کے بعد ٹرک میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ٹرک کو اپنی زد میں لے لیا واقعے کی اطلاع فوراً سمری تھانہ کو دی گئی، جس کے بعد پولیس نے محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع کے تقریباً دو گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی، جس کے بعد کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا
سمری کے ایڈیشنل تھانہ انچارج ششی شنکر کمار نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 3:30 بجے فون پر ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر محکمہ فائر بریگیڈ کو آگاہ کیا گیا، لیکن سمری تھانہ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہیڈکوارٹر سے گاڑی طلب کی گئی، جس کے پہنچنے میں وقت لگ گیا انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر واضح نہیں ہو سکا۔ موٹر سائیکل کے مالک کی شناخت کر کے آئندہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے