تاثیر 14 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،13 جئون،وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’’ہانٹیڈ تھری ڈی: ایکوز آف دی پاسٹ‘‘ نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ 12 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے کئی نئی فلموں کے مقابلے کے باوجود اپنے پہلے دن مجموعی طور پر 2.95 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ مہاکشے چکرورتی، چیتنا پانڈے اور ہیمنت پانڈے کی اداکاری والی یہ فلم 2011 کی کامیاب ہارر فلم ’’ہانٹیڈ 3ڈی‘‘ کا سیکوئل ہے، جسے ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔
باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، فلم کے ہندی ورژن نے 2.45 کروڑ رپے کی کمائی کی۔ ملک بھر میں 2,842 شوز کے ذریعہ فلم کو شائقین کی اچھی حمایت حاصل ہوئی۔وہیں، تیلگو ڈب ورژن نے بھی پانچ لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔اس طرح فلم کی پہلے دن کی کل کمائی 2.95 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ، جو ہارر فلم کے لیے ایک مثبت آغاز سمجھی جا رہی ہے۔

