تاثیر 16 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 15 جون : مغربی ایشیا کے بحران سے متاثر ملک میں تھوک مہنگائی مئی میں بڑھ کر 9.68 فیصد ہوگئی، جو اپریل میں 8.26 فیصد تھی۔ وزارت تجارت اور صنعت نے پیر کو تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی افراط زر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اس کی بنیادی وجوہات ایندھن اور بجلی، تیار شدہ مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہیں۔ وزارت نے 2011-12 سے 2022-23 کے بنیادی سال پر نظر ثانی کرنے کے بعد جاری کردہ اپنے ڈبلیو پی آئی پر مبنی افراط زر کے اعداد و شمار میں کہا کہ ایندھن اور بجلی کے زمرے میں تھوک مہنگائی مئی میں بڑھ کر 30.33 فیصد ہوگئی جو اپریل میں 24.89 فیصد تھی۔ اس عرصے کے دوران خام پیٹرولیم کی افراط زر 61.51 فیصد رہی جو کہ اپریل میں 56.31 فیصد تھی۔

