تاثیر 16 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 16 جولائی: ایک تیز رفتار اسکوٹر سوار نے جمعرات کی صبح چھتیس گڑھ میں درگ-رائے پور قومی شاہراہ-53 پر سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر کے پچھلے حصے کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔ اسے ایمس رائے پور میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

