تاثیر 5 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 05 جولائی:مدھیہ پردیش کانگریس نے منریگا، دیہی روزگار اور کسانوں کے مسائل پر ریاست کی بی جے پی حکومت کو گھیرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت روزگار فراہم کرنے کے بجائے اسکیموں کے نام بدل کر تشہیر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز ریاستی کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کانگریس کے قومی سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی کنال چودھری نے کہا کہ حکومت پہلے منریگا کے تحت 100 دن کا روزگار یقینی نہیں بنا سکی، ایسے میں 125 دن روزگار دینے کا نیا اعلان محض تشہیر کا ذریعہ ہے۔ اس دوران سابق ریاستی ترجمان آنند جاٹ، راہل راج اور متھن اہیروار بھی موجود تھے۔

