ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے عزم کو ڈاکٹر مکھرجی کا ویزن دیتا ہے نئی توانائی: سنجے سراوگی

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 6 جولائی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بہار کے ریاستی دفتر نے پیر کے روز بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا 125 واں یوم پیدائش منایا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے ڈاکٹر مکھرجی کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔بی جے پی ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری بھیکھو بھائی دلسانیا، سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے علاوہ ریاستی عہدیداران، عوامی نمائندے اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی کی تصویر پر گلپوشی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔
اس موقع پر ریاستی صدر سنجے سراوگی نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی پوری زندگی قوم کے اتحاد، سالمیت اور ثقافتی قومیت کی حفاظت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی زندگی قومی مفاد، قومی تفاخر اور عوامی خدمت کی وہ نمایاں مثال ہے جو ا?ج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔