تاثیر 5 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرسا ، 5 جولائی : سرسا کی رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے کہا کہ شدید گرمی اور زیر زمین پانی کی مسلسل گرتی ہوئی سطح کی وجہ سے علاقے کے کئی گاؤں میں پینے کے پانی کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پڑوسی ریاست راجستھان سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ زیادہ تر دیہات میں پانی کے ٹینک سوکھ چکے ہیں۔دیہی علاقوں میں حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ پینے کے پانی کی قلت روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ حکومت پانی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ سیلجا ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ سے 18 گاؤں میں پانی کے ٹینکر تقسیم کرنے کے بعد اتوار کو سرسا میں نامہ نگاروں سے بات کر رہی تھیں۔

