گجرات میں گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر قائم کیا جائے گا، واڈینار میں1,570 کروڑ روپے کے جہاز کی مرمت کے منصوبے کو منظوری دی گئی

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 جولائی:مرکزی حکومت نے ہندوستان کو عالمی جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کا مرکز بنانے کے لیے، گجرات کے پوربندر میں گرین فیلڈ شپ بلڈنگ کلسٹر اور خلیجِ کچھ کے واڈینار میں 1,570 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید ترین جہاز کی مرمت کی سہولت کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ دونوں منصوبوں کو شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم (ایس بی ڈی ایس) کے تحت منظور کیا گیا ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ یہ پروجیکٹ ‘میری ٹائم امرتکال وژن 2047’ اور آتم نربھربھارت کے ہدف کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 سالوں میں ہندوستان کے سمندری شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے اور اب اگلا مرحلہ ملک کی جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔