تاثیر 2 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 جولائی : دہلی ہائی کورٹ نے تائیکوانڈو کھلاڑی کشش ملک کو آئندہ ایشین گیمز کے لئے نااہل قرار دینے کے وزارت کھیل کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ جسٹس سورن کانتا شرما کی سربراہی والی بنچ نے مجاز اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ کشش ملک کو ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے غور کرے۔
عدالت نے کہا کہ کسی ایتھلیٹ کو صرف اس لیے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا کہ اس نے وزن کے جس زمرے میں کوالیفائی کیا ہے، اسے بعد میں کسی دوسرے وزن کے زمرے کے ساتھ ضم کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران، وزارت کھیل کے وکلاء ششانک دیکشت اور کنال دیکشت نے دلیل دی کہ اب 53 کلوگرام زمرے کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے اور کشش ملک نے 57 کلوگرام زمرے میں کوئی تمغہ نہیں جیتا ہے۔ تب عدالت نے اس دلیل کو بے بنیاد قرار دیا۔

