امریکی حملے کے بعد ایران کا چیلنج، ہر گزنہیں جھکیں گے

تاثیر 8 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ماسکو، 8 جولائی: امریکی حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقری غالیباف نے بدھ کے روز کہا کہ ڈرانے دھمکانے اور بلیک میلنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران ہمت نہیں ہارے گا۔بدھ کی رات امریکی فوج نے ایران پر کئی طاقتور حملے کیے ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کے خلاف ایران کے اقدامات کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
ان اسٹرائک کے حوالے سے غالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو گیا ہے۔ ان سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ہم نہیں جھکیں گے۔