ٹرائی کے موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ میں ستارامیںجیو سرفہرست ،بی ایس این ایل میں سب سے زیادہ کال ڈراپ

تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، یکم جولائی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں کئے گئے موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ میں ریلائنس جیو کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ ٹیسٹ کے دوران جیو نے ڈاؤن لوڈ کی رفتار، کوریج اور کال کے معیار کے زیادہ تر پیرامیٹرز پر دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، جبکہ بی ایس این ایل میں سب سے زیادہ کال ڈراپس اور سب سے زیادہ کوریج گیپ درج کیا گیا۔
مرکزی مواصلات کی وزارت نے بتایا کہ ٹرائی نے یہ موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ 10 اور 13 مارچ کے درمیان ستارا ضلع میں کیا تھا۔ اس ک تحت 535.5 کلومیٹر شہر کے راستے ، 3.3 10کلومیٹر ہائی وے روٹ ، 15 بڑے ہاٹ سپاٹ، اور 9.8 کلومیٹر سب سے زیادہ پیدل چلنے والے علاقے میں موبائل سروسز کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران ایئرٹیل، بی ایس این ایل، جیو ریلائنس، اور ئیڈیا ووڈافون(وی آئی)کے نیٹ ورکس کا جائزہ لیا گیا۔