تاثیر 11 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کانپور، 11 جولائی : موجودہ وقت میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہے۔ طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ بدلتے وقت کی ضروریات کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔ اسمارٹ کلاسوں کے ذریعے طلباء کو سیکھنے کا بہتر ماحول ملے گا اور انہیں ڈیجیٹل تعلیم کا فائدہ ملے گا۔ یہ بات چھاؤنی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد حسن رومی نے ہفتے کے روز جاجمؤ کے ڈی ٹی ایس جونیئر ہائی اسکول میں ایک سمارٹ کلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کو ڈی ٹی ایس جونیئر ہائی اسکول میں سمارٹ کلاس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسکول کے بچے، اساتذہ اور عملہ بھی موجود تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسمارٹ کلاسوں کے ذریعے طلباء کو سیکھنے کا بہتر ماحول ملے گا اور انہیں ڈیجیٹل تعلیم کا فائدہ ملے گا۔ اسمارٹ کلاسیں سیکھنے کو زیادہ موثر اور دلچسپ بنائیں گی اور بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کریں گی۔

