تاثیر 22 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بیونس آئرس، 22 جولائی: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین سے ہارنے کے بعد ارجنٹینا کے ڈیفینڈر لیساندرو مارٹینیزنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کا نتیجہ ٹیم کے پورے سفر کی وضاحت نہیں کرتا اور پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی پر فخر ہے۔
اپنے ورلڈ کپ خطاب کا دفاع کرنے میدان میں اتری ارجنٹیناکو فائنل میں اسپین کے ہاتھوں اضافی وقت کے بعد 0-1 سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ مارٹینیز نے ایکس پر لکھا، ’’ہم سب جس ٹرافی کے حقدار تھے، اسے گھر نہیں لا پانے کا درد دل میں ہے ،لیکن مجھے اس جرسی ، میرے ساتھی، کوچنگ اسٹاف، آفیشلز، میڈیکل ٹیم، شیفس، کٹ اسٹاف اور ہر اس شخص پر بے حد فخر ہے جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا سب کچھ دیا ۔ انہوں نے اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔ مارٹینیز نے کہا،’’اس شاندار اور مکمل طور پر مستحق خطاب پر اسپین کو مبارکباد۔‘‘
ارجنٹینا کے ورلڈ کپ کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، مارٹینیز نے کہا کہ ٹیم نے بہت سے مشکل حالات کا سامنا کیا لیکن کبھی بہانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے لکھا، ’’میں اپنے ہم وطنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پورے سفر کا فیصلہ صرف فائنل میچ کے نتیجے سے نہ کریں۔ ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، ناممکن کو ممکن بنایا اور کبھی بہانے نہیں ڈھونڈے، بلکہ آگے بڑھنے کی وجوہات تلاش کیں۔

