تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 15 جولائی :وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج بہار میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کی راہیں ہموار کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا افتتاح کیا۔ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بھاگلپور کی سر زمین سے پورے بہار میں 211 ڈگری کالجوں کو ریاست کے لئے وقف کیا۔
بھاگلپور ضلع کے گوراڈیہ بلاک کے کشل گاو?ں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم اور طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھاگلپور کا وکرم شیلا یونیورسٹی کے قیام کا دیرینہ خواب جلد ہی پورا ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے 220 ایکڑ اراضی دستیاب کرائی گئی ہے اور ایک سال کے اندر نیا کیمپس قائم کرنے کا ہدف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ بھاگلپور میں مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر سائنس پر مبنی ایک نئی یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس سے شہر کو قومی سطح پر تعلیم کا ایک اہم مرکز بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وکرم شیلا سیتو کے متوازی تعمیر کئے جانے والے نئے پل کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکومت اس منصوبے کو 30 نومبر سے پہلے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کہلگاو?ں سے بٹیشور ناتھ دھام تک سڑک کے رابطے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

