تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا گئی ، کانسٹیبل سمیت 3 افراد جاں بحق

تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رائے بریلی، 15 جولائی: اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں بدھ کو ایک تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
بدھ کی صبح، ضلع کے بچھراواں تھانہ علاقے کے خیرہنی گاؤں کے قریب ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی، اور پانچوں زخمیوں کو بچھرواں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تین لوگوں کو مردہ قرار دیا اور دو زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔