خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیند باز رہیں شری چرنی

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 جولائی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھلے ہی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی، لیکن بائیں ہاتھ کی اسپنر شری چرنی نے اپنی شاندار کارکردگی سے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوںنے پانچ میچوں میں 14 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی مہم کا اختتام کیا۔
شری چر نی نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل اور متاثر کن گیند بازی کی۔ ان کی بہترین کارکردگی نیدرلینڈ کے خلاف سامنے آئی جہاں انہوں نے صرف 19 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ مزید برآں، انہوں نے پاکستان کے خلاف 21 رنز کے عوض تین، جنوبی افریقہ کے خلاف 24 رنز کے عوض تین، بنگلہ دیش کے خلاف 21 رنز کے عوض دو اور آسٹریلیا کے خلاف 32 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔