بٹوارا1947 کا زبردست ٹریلر جاری، سنی دیول-شبانہ اعظمی نے دل جیت لیے

تاثیر 28 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 28 جولائی:عامر خان پروڈکشن کی انتہائی متوقع فلم ’’بٹوارا 1947‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جذباتی پوسٹرز اور ٹیزر کے بعد سامنے آئے ٹریلر نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تقسیم ہند کی دردناک کہانی کو بڑے پردے پر جذباتی انداز میں پیش کرتی ہے۔ ٹریلر میںبٹوارے کے دوران تشدد، خاندانوں کی علیحدگی اور انسان دوستی کی مثال کو دمدار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی 1947 کی تقسیم کے پس منظر میں مبنی ہے، جہاں ایک خاندان تشدد، خوف اور جبری ہجرت کے المیے کا سامنا کرتا ہے۔ اپنے عزیزوں سے بچھڑنے کے درد کے درمیان یہ فلم پیغام دیتی ہے کہ انسانیت اور امید نفرت سے بالاتر ہے ۔ ٹریلر میں سنی دیول ایک اصول پسند آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ شبانہ اعظمی ایک سمجھدار اور مضبوط بزرگ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہیں، پریتی زنٹا مشکل حالات میں اپنے خاندان کو متحد رکھنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔