تاثیر 29 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 29 جولائی:ضلع کے کواکول بلاک کے دیون گڑھ پنچایت کے تحت بھورم باغ گاو?ں کے رہنے والے اور پنچایت سمیتی کے رکن وکرم کمار کے بیٹے دلیپ روی داس نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور قومی سطح پر سونے کا تمغہ جیت کر علاقے کا نام روشن کیا ہے۔وکرم کمار نے وارانسی میں منعقدہ ایتھلیٹکس نیشنل چمپئن شپ میں 200 میٹر کی دوڑ میں پہلا مقام حاصل کیا اور طلائی تمغہ جیتا۔ بدھ کے روز نوادہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس شاندار کامیابی سے نہ صرف نوادہ ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وکرم کے والد دلیپ رویداس نے بتایا کہ وکرم نے اس سے قبل مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں منعقدہ قومی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔قومی سطح پر مسلسل دوسری بار گولڈ میڈل جیت کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور محنت کا لوہا منوایا ہے۔ وکرم کمار اس وقت ٹی ایس کالج، ہسوا (نوادہ) سے بی اے پارٹ 2 کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔

