تاثیر 15 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ علاقے کے نگر پنچایت سنگھواڑہ کے وارڈ نمبر 8، جلیبیا موڑ میں بدھ کے روز تالاب میں ڈوبنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ چھوٹو کہار کے طور پر ہوئی ہے اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ صدر بسنت کمار موقع پر پہنچے اور لاش کو تالاب سے نکلوا کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا
واقعے کے بارے میں وارڈ پارشد دیوناتھ چوپال نے بتایا کہ چھوٹو کہار پنجاب میں دھان کی روپائی کا کام کرتا تھا اور بدھ کی صبح ہی اپنے گھر واپس آیا تھا۔ وہ محلے کے پدمول تالاب میں نہانے کے لیے گیا تھا، اسی دوران گہرے پانی میں پھسل کر ڈوب گیا ایک خاتون کی نظر تالاب میں تیرتی ہوئی لاش پر پڑی، جس کے بعد لوگوں کو اس واقعے کی اطلاع ہوئی پوسٹ مارٹم کے بعد جیسے ہی لاش گاؤں پہنچی، پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کی بیوی پھولو دیوی، بیٹیاں پوجا اور جیوتی، جبکہ بیٹے متھن اور دھرمندر کا رو رو کر برا حال ہے اہل خانہ نے بتایا کہ چھوٹو کہار کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، جبکہ وہ مزدوری کرکے اپنی دوسری بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ اس کی اچانک موت سے خاندان شدید معاشی بحران کا شکار ہو گیا ہے

