تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوئیڈا، 19 اگست: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف تھانہ علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں چھ افراد کی موت ہوگئی۔ ان میں دو افراد نے مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی، جبکہ چار افراد کی موت مشتبہ یا حادثاتی حالات میں ہوئی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور متعلقہ معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔تھانہ دادری کے انسپکٹر نیرج کمار مشرا کے مطابق اومیکرون-پہلا کے رہائشی دویانش ٹھاکر (17) نے گزشتہ رات اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔اسی طرح تھانہ سیکٹر 39 کے انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ صدرپور کالونی کے رہائشی انوج پرتاپ (22) نے بھی گزشتہ رات مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کے باعث اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

