آنگن واڑی سیویکاؤں اور سہائکاؤں نے اپنے اہم مطالبات کے سلسلے میں سی ڈی پی او دفتر پر مظاہرہ کیا

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) جگدیش پور بلاک کی آنگن واڑی ملازمین یونین کی جانب سے 25 اگست کو ریاست بھر کے چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افیسر (سی ڈی پی او ) دفاتر پر آنگن واڑی سیویکاؤں اور سہائکاؤں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ یونین کی جانب سے دوپہر ایک بجے دھرنا دینے کے بعد متعلقہ چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افیسر  کو مطالبات سے متعلق یادداشت (میورنڈم) پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔یونین کی ریاستی صدر کماری گیتا اور جنرل سکریٹری پونم کماری نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ بہار میں آنگن واڑی سیویکاؤں اور سہائکاؤں کو ملنے والا الائونس (ماندے) دیگر ریاستوں کے مقابلے کم ہے۔ اس کے باوجود سیویکائیں پوشن ٹریکر سمیت ICDS کے مقررہ کاموں کو پوری ذمہ داری سے پورا کر رہی ہیں۔ یونین کا کہنا ہے کہ محکمہ اور حکومت کی جانب سے وقت فوقتاً اضافی کام بھی سیویکاؤں اور سہائکاؤں سے کروایا جاتا ہے۔
​یونین نے خط میں کہا کہ حال ہی میں مغرب بنگال اور جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے آنگن واڑی کارکنوں کے الائونس میں 5,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بہار میں بھی سیویکاؤں اور سہائکاؤں کے مسائل اور الائونس سے متعلق مطالبات پر جلد مثبت پہل کی جانی چاہئے۔ یونین کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ کو متعدد بار خط لکھا گیا لیکن ابھی تک کوئی توقع کے مطابق کارروائی نہیں ہوئی ہے۔​5G موبائل اور ریچارج: سیویکاؤں اور سہائکاؤں کو 5G موبائل فون فراہم کیا جائے اور سالانہ 4,000 روپے ریچارج کی رقم دی جائے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گریچوئٹی کا فائدہ نافذ کیا جائے۔بقایا الائونس کی ادائیگی کیاجائے گزشتہ چار مہینوں کے بقایا الائونس کی جلد ادائیگی کی جائے اور 4500-4500 روپے کی الگ الگ قسطوں کے بجائے یکمشت 9,000 روپے دیئے جائیں تاکہ واضح ہو سکے کہ ادائیگی کس ماہ کی ہے۔سیویکا  و ساہیکاؤںنے لباس کے فنڈز کی جلد ادائیگی کی جائے۔ سیویکا سے مہیلا سپروائزر کے عہدے پر پروموشن کے عمل میں تیزی لائی جائے۔یونین نے کہا کہ 25 اگست کو تمام پروجیکٹ دفاتر پر پرامن دھرنا دے کر مانگ پتر سونپا جائے گا۔ خط کی کاپی وزیر برائے سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل سکریٹری، چیف سکریٹری بہار، تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرز اور بال وکاس پروجیکٹ آفیسرز کو بھی بھیجی گئی ہے۔