تاثیر 24 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 اگست:عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کی صدر خْنیئنگ پاٹاما لیسوادٹراکْل نے دہلی میں عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ-2026 کی کامیاب میزبانی کے لیے بھارت کی زبردست تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 17 سال کے انتظار کے بعد ملی عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی کو یادگار بنا دیا۔ اس انعقاد کو بیڈمنٹن کی دنیا سے وابستہ ہر طبقے کی جانب سے سراہا گیا اور اس کی کامیابی کا سہرا حکومتِ ہند، وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا، رضاکاروں، تکنیکی عہدیداروں، اسپانسرز اور تمام معاونین کو دیا۔

