دہلی والوں نے کناٹ پلیس کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا: ریکھا گپتا

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اگست :دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی جانب سے منعقدہ ترنگا یاترا میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا میں شامل ہر دہلی والے نے آج کناٹ پلیس کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں شان سے لہراتا ترنگا اور ایک ساتھ گونجتا ’وندے ماترم‘ کا نعرہ ایسا منظر تھا جس نے بے شمار جانبازوں کی قربانی، ایثار اور ملک کے لیے ان کی وابستگی کو ہم سب کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی آزادی کی جدوجہد کے کئی فیصلہ کن ابواب کا مرکز رہی ہے اور آزاد ہندوستان کے ترقیاتی سفر کی بھی گواہ رہی ہے۔ آج اسی دہلی کی نئی نسل ترنگا تھامے، قومی فخر کے اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے قدم سے قدم ملا کر چلی۔