دیویندر فڑنویس نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اگست: مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے پیر کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ فڑنویس کی ملاقات کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔
فڑنویس نے ٹویٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ انہوں نے دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مہاراشٹر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مشترکہ منصوبوں کے لیے مرکز سے مزید تعاون کی درخواست کی۔