تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 04/ اگست (تاثیر بیورو) قومی یومِ ہینڈ لوم کے موقع پر ویمنز انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مغربی بنگال آرٹس لیڈرشپ کونسل کے زیر اہتمام “دھروہر 4.0” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان کی روایتی ہینڈلوم ثقافت، دستکاری اور پائیدار فیشن کو فروغ دینے کا عزم دہرایا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی بی جے پی کی ترجمان کییا گھوش تھیں، جبکہ اداکارہ رچا شرما، منوشی رائے چودھری، ڈاکٹر روپالی باسو، سیما سپرو، سیانتنی گہا ٹھاکرتا اور فلم ساز سدیشنا رائے سمیت متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

