تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 17 اگست: آسام کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ ڈیما ہساؤ ضلع کے لائیسونگ پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر نوجیت داس کو منشیات مافیا نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا تھا۔ وزیراعلیٰ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس کے پاس قابل اعتماد معلومات موجود ہیں اور واقعے کی تیزی سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات مافیا کی جانب سے پولیس افسر کو گاڑی سے کچل کر قتل کیے جانے کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں حکومت کے سامنے کتنی بڑی چیلنج موجود ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے کے ماسٹر مائنڈ سلیم الدین اسلام کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم منشیات کے خلاف سامنے سے لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔‘‘

