سادیہ کڈس اینڈ ویئر کپڑا شاپ کا شاندار افتتاح

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف(محمد دانش) شہر کے درے نور پھاٹک، سبزی بازار روڈ کے قریب سادیہ کڈس اینڈ ویئر کپڑا شاپ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ دکان کا افتتاح بہار شریف کے سابق ڈپٹی میئر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری نے فیتہ کاٹ کر کیا۔سادیہ کڈس اینڈ ویئر میں ایک سے 18 سال تک کے لڑکے اور لڑکیوںکے لیے مختلف اقسام کے جدید اور خوبصورت کپڑے کا بہترین کلیکشن دستیاب کرایا گیا ہے۔ دکان میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک نئے ڈیزائن، رنگ برنگے اور خوبصورت کپڑوں کی وسیع رینج مناسب قیمتوں پر دستیاب ہے۔دکان کے افتتاح کے موقع پر ہی گرہکوں کی خاصی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ بڑی تعداد میں لوگ اپنی پسند کے مطابق بچوں کے کپڑوں کی خریداری کرتے نظر آئے۔ دکان کے مالک محمد اسرافیل نے بتایا کہ گرہکوں کی پسند اور بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری کپڑوں کا بہترین کلیکشن مناسب قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بہار شریف کے عوام سے اپیل کی کہ سادیہ کڈس اینڈ ویئ پر ایک بار ضرور تشریف لائیں اور بچوں کے لیے دستیاب جدید و خوبصورت کلیکشن سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر پپو یادو، محمد ارشاد، محمد فیض، محمد شارق، محمد گولڈن، محمد آرزو، محمد ارشاد اور محمد عاقب سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔