تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 اگست: ہندوستان نے جمعرات کو آفات سے متاثرہ ملک نیپال کوانسانی امداد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق 37.5ٹن سامان( ایچ اے ڈی آر)، ادویات اور کھانے کے پیکٹوں کی دوسری کھیپ روانہ کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایکس پر لکھا، “دوسری پرواز ابھی نیپال کے لیے روانہ ہوئی ہے جس میں37.5 ٹن ایچ اے ڈی آر سامان، دوائیں اور کھانے کے پیکٹ ہیں۔ ہندوستان نیپال کے حکام کے ساتھ مسلسل اور قریبی رابطے میں ہے۔ ہم امدادی کوششوں کے لیے اپنا مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ “

